ممنوعہ فنڈنگ کیس ، ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع کرنے کے لیے مزید وقت کی استدعا 204

ممنوعہ فنڈنگ کیس ، ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع کرنے کے لیے مزید وقت کی استدعا

سٹاف رپورٹ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی )

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی.
اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے نوٹس کیخلاف درخواست کی سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے وکیل علی گوہر جبکہ وفاق سے ارشد کیانی عدالت پیش ہوئے.
درخواست گزار کے وکیل علی گوہر نے عدالت میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت یا ایف آئی اے کو کسی کارروائی کا نہیں کہا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں وفاقی حکومت نے انکوائری شروع کرنے کا حکم دیا ہے.
ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع کرنے کے لیے مزید وقت کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں