grand flag hoisting ceremony was held at the Embassy of Pakistan 204

سعودی عرب الریاض سفارت خانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی

رپورٹ الریاض : زبیر خان بلوچ
سفارت خانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی
جس می پرچم کشائی سفیر پاکستان امیرخرم راٹھور نے کی تینوں مسلح افواج کے اہلکاروں سمیت کمیونٹی کے سینکڑوں مردو خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی
باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا تقریب کی نظامت کے فرائض سفارتخانہ پاکستان کے آفیسر توصیف خاور نے سر انجام دیتے ہوئے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا بعدازاں سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے قومی ترانے کی دھن پر سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست ہمیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار کے مطابق اپنے عزم کی تجدید کا موقعہ فراہم کرتا ہے آج ہمیں ملکر پاکستان کی ترقی خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے اجتماعی کوششوں کو بروئے کار لانا ہو گا سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح سمیت تحریک آزادی کے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے بہتر مستقبل کے حصول کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا آج ہمیں باہمی بھائی چارے اور یگانگت کو فروغ دیتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہونا ہے
تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا پیغام سفارتخانہ پاکستان کے آفیسر محسن سیف اللہ نے پڑھکر سنایا جبکہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا پیغام ایمن ندیم نے پڑھکر سنایا.تقریب کے آخر میں پاکستان کی پچہترویں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں