Al-Ahsa Region Ambassador of Pakistan Saudi Arabia Emir Khurram Rathore 214

الاحساء ریجن کا سفیر پاکستان سعودی عرب امیر خرم راٹھور نے اہم دورہ کیا

رپورٹ : زبیر خان بلوچ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
الاحساء ریجن کا سفیر پاکستان سعودی عرب امیر خرم راٹھور نے اہم دورہ کیا جس میں ویلفیئر اتاشی پاکستان ایمبیسی ریاض سہیل بابر وڑائچ بھی ہمراہ تشریف لائے دورے میں گورنر الاحساء سعود بن طلال بن بدر آل سعود کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔بعدازاں الاحساء چیمبر آف کامرس کے رئیس عبدالعزیز الموسی سے پاکستان اور سعودی عرب میں لیگل کاروبار اور سیاحت کے فروغ کیلئے سہولیات اور تجاویز کا تبادلہ ہوا اور دو طرفہ یقین دہانی کروائی گئی آخر میں الاحساء چیمبر آف کامرس نے سفیر پاکستان کو وفد سمیت ظہرانہ دیا ۔قبل ازیں مندوبین پاکستان ایمبیسی ندیم اختر چوہدری،چوہدری سعید گھمن نے کمیونٹی کے معززین کے ساتھ سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور اور ویلفیئر اتاشی سہیل بابر وڑائچ کا پرتپاک طریقے سے استقبال کیا ، بعد ازاں سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور کی زیر صدارت کمیونٹی کی میٹنگ اور بسلسلہ 14 اگست پروگرام کیا گیاجس میں سفیر پاکستان نے بزنس کیمونٹی اور دیگر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سنے اور تسلی بخش جواب دئیے اور مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی کروائی دوران گفتگو سفیر پاکستان نے کہا ہم سب نے مل کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے علاؤہ ازیں اوورسیز کے ایمبیسی کے متعلقہ ہر مسٔلے کے حل کیلئے ہماری ایمبیسی اور مندوبین آپ کی خدمات کیلئے24 گھنٹے حاضر ہیں۔ویلفئر اتاشی سہیل بابر وڑائچ نے دوران خطاب میں لیگل بزنس اور ویلفیئر کے کاموں پر زور دیا ۔سفیر پاکستان نے خطاب میں پاک سعودی دوستی اور سعودی قوانین کی پاسداری پر زور دیا اور کہا الاحساء کیمونٹی نے ہمیشہ اوورسیز اور پاکستان ایمبیسی کے ساتھ تعاون کیا اور امید ہے پاکستان ایمبیسی کے سکول اور دیگر کمیونٹی کے مسائل میں آئندہ بھی خدمات جاری رکھی جائیں گی۔اخر میں 14 اگست کے سلسلے میں پر مسرت ماحول میں سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور اور ویلفیئر اتاشی سہیل بابر وڑائچ نے کیمونٹی کے ساتھ کیک کاٹااور پاکستان کی سالمیت کیلئے دعا کی۔آخر میں کیمونٹی نے سفیر پاکستان کا قیمتی وقت دینے اور دادرسی کرنے پر شکریہ کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں