Kotli Loharan 9th Muharram procession was held peacefully under tight security 149

کوٹلی لوہاراں نویں محرم کا جلوس سخت سیکورٹی میں امن و امان سے منعقد ہوا۔ جلوس کی قیادت محمد پہلوان اور چھ رکنی کمیٹی نے کی۔

رپورٹ کوٹلی لوہاراں: کامران سلہری (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
کوٹلی لوہاراں نویں محرم کا جلوس سخت سیکورٹی میں امن و امان سے منعقد ہوا۔ جلوس کی قیادت محمد پہلوان اور چھ رکنی کمیٹی نے کی۔سیکورٹی کی نگرانی ڈی پی او سیالکوٹ ڈی سی سیالکوٹ نے کی۔تفصیل کے مطابق کوٹلی لوہاراں مشرقی نو محرم الحرام کا روایتی جلوس محمدپہلوان اور چھ رکنی کمیٹی کی قیادت میں اپنے طے شدہ راستوں سے ہوتا ہوا رہائش گاہ علی رضا پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس کے راستہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ سیکورٹی انتظامات کی نگرانی سید ذیشان رضا ڈی پی او سیالکوٹ ،ڈی سی میثم عباس اے سی سیالکوٹ، ڈی ایس پی صدر سرکل رانا ندیم طارق ،ایس ایچ او مبشر و دیگر سیکورٹی افسران نے موقع پر جلوس کی نگرانی کی۔مقامی پولیس کےایس ایچ او مبشر سندھو نے امن اومان قائم کرنے کے لیےسیکیورٹی اداروں کے تعاون سے تمام خارجی اور داخلی راستوں کو خار دار تاروں اور بیئریئر لگا کر بند کر دیا تھا اور جلوس کے راستےکے تمام بازار اور مارکیٹس دوران جلوس بند تھے۔مختلف سیاسی سماجی شخصیات کی طرف سے جلوس کے راستے میں جگہ جگہ سبیل اور لنگر کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں