Pakistani youth Arshad Nadeem has made the entire nation proud by winning the gold medal 140

کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں پاکستانی نوجوان ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں پاکستانی نوجوان ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے.اہم مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے پر ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہناتھا کہ پوری قوم کا شکریہ ،رات کو جاگ کر میرے لیے دعا کی اور اللہ تعالیٰ نے ان سب کی دعاؤں سے مجھے گولڈ میڈل سے نوازا، گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں.
ارشد ندیم کا کہناتھا کہ گولڈ میڈل جیتنے پر بہت خوش ہوں، مجھے کہنی اور گھٹنے کی انجری تھی، طبی ماہرین کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر بہت کام کیا.پاکستان سپورٹس بورڈ،پنجاب سپورٹس بورڈ کا شکریہ جنہوں نے سہولیات دیں، مجھے انجری بھی تھی اور فینز چاہتے تھے کہ گولڈ میڈل جیتوں، پوری امید کے ساتھ آیا تھا کہ اپنے مداحوں کے لیے گولڈ میڈل جیتوں گا۔پاکستانی ایتھلیٹ نے مزید کہا کہ بھارت کے نیرج چوپڑا انجری کی وجہ سے نہیں تھے، اگر وہ ہوتے مقابلے میں تو اور بھی مزہ آتا۔ گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتاہوں، بڑے کہتے ہیں انجری ہو تو پرفارمنس اچھی آتی ہے،والدین وار قوم کی دعاؤں سے گولڈ میڈل جیتا ہے.
ارشد ندیم نے کہا کہ میں حکومت سے کہوں گا کہ ہمیں بین الاقوامی معیار کی سہولیات دی جائیں، انشااللہ ترکی میں اسلامک گیمز میں بھی میڈل جیتوں گا.
واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا جبکہ یہ 1962 کے بعد کامن ویتلھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں