Consulate in Jeddah also organized a grand celebration of Kashmir Exploitation Day 182

دنیا بھر کی طرح پاکستان قونصلیٹ جدہ میں بھی یوم استحصال کشمیر کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

رپورٹ(امداد حسین لک،تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی او آئی سی میں پاکستانی مندوب رضوان سعید شیخ تھے اور پاکستان اور کشمیر کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ،اس موقع پر صدر پاکستان ،وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے،قونصل جنرل خالد مجید کا کہنا تھا کہ 5 اگست کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔1947 سے آج تک وہاں کشمیری عوام پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، گزشتہ کئی دھائیوں سے لاکھوں افراد کو شہید کیا جا چکا ہے اقوام متحدہ کے قردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل ہونا چاہیے پاکستانی حکومت کشمیریوں کے لئے اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھیں گیے ،کشمیر کمیٹی کے چیئرمین معسود پوری ،جموں کشمیر اوورسیز کمیٹی کے چیئرمین خورشید متیال کا کہنا تھا کہ ہزاروں بچوں کو انکی آنکھوں سے محروم کر دیا گیاہے۔۔ ہزاروں خواتین کی عزتیں پامال کی گئی، لاکھوں بچوں کو یتیم کر دیا گیا،مگر اسکے باوجود آج تک کشمیریوں کے جذبہ حریت کو بھارت دبا نہیں سکا۔
مہمان خصوصی رضوان شیخ ، نے کہا کہ انڈیا کشمیر کی جغرافی حدود خلاف ورزی کر رہا ہے۔ کشمیر کا مسئلہ اس وقت ایشیاء کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔۔کشمیر کا مسئلہ صرف علاقائی نہیں بلکہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔او آئی سی کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اقوام متحدہ کشمیر کی حق خود ارادیت کی قرار دادوں پر بھارت سے عمل کروائے اور کشمیری عوام کو انکی مرضی سے جینے کا حق دیا جائے ، پاکستانی اسکول کے بچوں نے اپنی تقاریر کے زریعے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر روشنی ڈالی اور تقریب کے آخر میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کی ویڈیو بھی دیکھائی گئی اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعائیں کی گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں