General Bajwa's request for help from America 159

ایبسلوٹلی ناٹ نہیں چلے گا محمد امانت اللہ

ایبسلوٹلی ناٹ نہیں چلے گا

محمد امانت اللہ

عزت اور غیرت کا سودا نہیں کریں گے

خان صاحب نے اشاروں اشاروں میں سب کچھ کہہ دیا ھے، عوام باشعور ہو گئی ھے
رجیم چینج میں کن لوگوں نے میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کیا ھے
پنجاب کے ضمنی انتخابات نے رجیم چینج کرنے والوں اور انکے سہولت کاروں کو واضح پیغام دے دیا ھے
امپورٹڈ حکومت نامنظور ھے

درحقیقت عوام حیران اس بات پر ھے کل تک جو لوگ وطن عزیز کے لیے خطرہ تھے، جن پر اعلی عدالتوں میں کیسز چلے رہے ہیں، جن پر فرد جرم عائد ہونے والی تھی اسی دن انکے سارے گناہوں کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے وزیراعظم کی کرسی پر بٹھا دیا گیا۔
کابینہ کی اکثریت کا شمار مجرموں فہرست میں ہوتا ھے

عدلیہ کے معزز جج صاحبان اور نیوٹرل نے اس ملک کے ساتھ نیوٹرل رہ کر غیر اخلاقی کھیل کھیلا ھے
اس طرح کی مثال دنیا کے کسی ملک میں نہیں ملے گی

آخر وہ کون سی وجوہات تھیں جنکی بنا پر رجیم چینج آپریشن کی درپردہ سرپرستی کی گئی

رجیم چینج کرنے والوں نے کہا تھا ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے ہمارے پاس تجربہ کار ٹیم موجود ھے
31 مئی کے اعدادوشمار کے مطابق ملکی قرضوں کا حجم 127 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ھے

نیجی بینکوں نے پاکستان اسٹیٹ آئل کی ایل سی کھولنے سے انکار کر دیا انہیں فوری طور پر کہا ھے آٹھ سو ارب روپے کا بندوبست کریں
اس میں تاخیر کا مطلب ھے تیل کی درآمد میں تاخیر ، شپنگ کمپنیوں کے مطابق دو ماہ کا عرصہ لگ سکتا ھے

کیا ملک اس چیز کا متحمل ہو سکتا ہے ؟ اکثر بجلی گھر درآمد شدہ تیل سے چلتے ہیں
حکومت کی ترجیحات میں ملک کی معیشت نظر نہیں آرہی ھے

ساری توجہ اقتدار کو طول دینے اور توڑ جوڑ کی سیاست پر مرکوز ھے

کچھ میر جعفر اور میر صادق اپنے چہرے سے بدنما داغ دھونا چاہتے ہیں
اپنے اثر رسوخ کو استعمال کرکے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں ہم ملک کے خیر خواہ ہیں
ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے دوست ممالک سے رابطہ کر رہے ہیں

موجودہ امپورٹڈ حکومت پر کسی بھی دوست ممالک کو اعتبار نہیں ھے
ہر کوئی گارنٹی مانگ رہا ھے
ہمارے پاس چند ایک منافع بخش اداروں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ھے

دوست اور دشمنوں کی نظریں ہمارے ایٹمی اثاثوں پر ھے
سوویت یونین جب معاشی بحران سے گزر رہا تھا عدم استحکام کی وجہ کر مختلف ملکوں میں تقسیم ہو گیا
وطن عزیز آج ایسے ہی حالات سے گزر رہا ھے۔ فوری اور شفاف انتخاب ہی واحد راستہ ھے

موجود حکومت، میر جعفر اور میر صادق انتخاب کو موخر کرنے کے لیے ہر حربے کو استعمال کر رہی ھے

فارن فنڈنگ کیس جو کہ اب ممنوعہ فنڈنگ کیس ھے اسکے خلاف مہم شروع ہو چکی ھے
برطانیہ کے ایک اخبار نے انکشافات کیے ہیں صرف ایک پارٹی کے خلاف جبکہ تین دوسری پارٹیوں پر بھی الزامات ہیں اور الیکشن کمیشن میں انکے بھی کیس موجود ہیں

انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ اور موجودہ امپورٹڈ حکومت ایک ہی پیج پر ہیں
کسی طرح تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا جائے، جبکہ معزز عدلیہ نے واضح حکم نامہ جاری کیا ہوا ھے تمام پارٹیوں کا فیصلہ ایک ساتھ کیا جائے
رجیم چینج کے تمام سہولت کاروں کی خواہش ھے فیصلہ صرف تحریک انصاف کے خلاف آئے

غیر ملکی ایجنڈا ملک میں انتشار اور تاخیری حربے سے کام لے رہا ھے تاکہ ملک دیوالیہ ہو جائے
اقتدار اور طاقت کی یہ جنگ انا کی جنگ بن چکی ھے

امپورٹڈ حکومت اور انکے سہولت کاروں کو انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ بلیک میل کر رہی ھے جو بھی انوسٹمنٹ بیرون ملک کی ہوئی ہیں انکو منجمد کر دیا جائے گا اگر تحریک انصاف کا راستہ نہ روکا گیا

عمران خان کا راستہ روکنے کا ایک ہی مقصد ھے ایبسلوٹلی ناٹ نہیں چلے گا
آزادی، خودداری، آزاد خارجہ پالیسی اور ملکی مفادات کو قربان کرنا ہوگا

عوام میں شعور آچکا ھے اپنی عزت اور غیرت کا سودا نہیں کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں