Special participation of the central leadership of Pakistan Muslim League (N) Saudi Arabia 206

پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کی مرکزی قیادت کی اسلام آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم کی تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں خصوصی شرکت

رپورٹ : عالم خان مہمند الریاض (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان اورسرپرست اعلی رانا محمداشرف کی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محترمہ مریم نواز شریف سے ہوئی خصوصی رسمی ملاقات ہوئی ،تین روزہ رسمی خصوصی دعوت و دورے پر آئے ہوئے وفد نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال اور آگاہ کیا گیا اور اوورسیز کے مسائل کو حکومتی سطح پر ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے شفارشات پیش کی گئیں.
باہمی دلچسپی کے امور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور عالمی سطح پر بدلتے ہوئے سیاسی منظر نامے اور ڈالر کی تیزی سے اڑان پر دونوں لیڈران کے مابین تشویش کا اظہار کیا گیا ہے..جس کے جواب میں محترمہ مریم نواز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتوں کے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں سے بہت جلد ڈالر کی اڑان پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے.
ملاقات میں موجود وفد میں شامل سعودی عرب کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت و سیاسی ستون سرپرست اعلیٰ پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب رانا محمد اشرف کے ایک سوال کے جواب میں محترمہ مریم نواز شریف نے سعودی عرب کی تاریخ ساز تنظیم سازی مہم کے حوالے سے وفد کی تعریف کی اور قابلِ ستائش قرار دیا گیا.
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے ملاقات کے دوران وفد میں شامل سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز و ایم این اے چوہدری نور الحسن تنویر، ایم این اے ارمغان سبحانی،ایم این اے ڈاکٹر طارق فضل؛؛ ایم این اے کوٹلہ عابد رضا بھی شامل تھے.
دورہ اسلام آباد کے دوران وفد کی سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی سے طے شدہ طویل دورانیئے کی ملاقات کھانے کی میز پر ہوئی جس میں سمندر پار پاکستانیوں خصوصاً خلیجی ممالک جن میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو زر مبادلہ اپنے وطن پاکستان منتقل کر کے ملکی معیشت کو مضبوط سہارا دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں.
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محترمہ مریم اورنگزیب اور میاں محمد نواز شریف کے وفادار ساتھی اور سابق مشیر عرفان صدیقی سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی گئیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں