رپورٹ : امداد حسین لک سعودی عرب جدہ ( تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی )
چئیرمین مسلم لیگ ق چوہدری اظہر وڑائچ نے جدہ میں اپنے نئے کاروبار کافی شاپ کے افتتاح کے موقع پر سیاسی جماعتوں کے عہدے دران ،کاروباری و سماجی شخصیات ،سوشل ویلفیر ، فورم کے زمہ دران ،صحافتی برادری اور قونصلیٹ کے افسران کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا اور اس موقع پر خطاب میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے یہ ہماری ایک کوشش ہے کے دیارِ غیر میں ہم دیس کے زائقے، مزیدار مختلف پاکستانی اسپیشل مشروبات اور کھانے متعارف کروا رہے ہیں جن کو نہ صرف ہماری کمیونٹی بلکہ سعودی عوام بھی پسند کرے گی اور اس میں نہ صرف ہمارا کاروبار ترقی کرے گا بلکہ پاکستانی اشیاء کی دیار غیر میں مانگ میں اضافہ ہو گا ،اس موقع پر عشائیہ میں شریک تمام مہمانوں نے چوہدری اظہر وڑائچ کو نئے کاروبار کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کافی شاپ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی.