An international online seminar will be organized in August on the occasion of Pakistan's Independence Day 339

یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے اگست میں بین الاقوامی آن لائن سیمینار منعقد کروائیں گے. IAPJ سویڈن سے سینئر صحافی حافظ محمد عمران ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور بیلجیئم سے عظیم ڈار ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منتخب.

رپورٹ مہوش ظفر ( تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی )
سویڈن سے سینئر صحافی حافظ محمد عمران ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور بیلجیئم سے عظیم ڈار ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منتخب.
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس IAPJ کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا. اجلاس کی صدارت ساؤتھ افریقہ سے تنظیم کے مرکزی صدر شاھد چوھان نے کی۔ اس موقع پر صحافی حضرات نے تنظیم کو مذید فعال اور متحرک کرنے کے حوالے سے اپنی اپنی راۓ کا اظہار کیا۔ اور آئی اے پی جے کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور صحافتی اصطلاحات اور صحافیوں کے تخفظ سمیت صحافتی اقدار پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں مشترکہ فیصلے کے بعد سویڈن سے سینئر صحافی حافظ محمد عمران کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور بیلجیئم سے عظیم ڈار کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا گیا۔ نظامت کے فرائض جرمنی سے سیکرٹری جنرل مہوش خان نے ادا کیے۔ آن لائن اجلاس میں امریکہ سے سینئر نائب صدر خرم شہزاد،، یوکے سے نائب صدر عرفان احمد فراز، سپین سے نائب صدر کرن خان، آئرلینڈ سے فنانس سیکرٹری وسیم بٹ، سویڈن سے حافظ محمد عمران، یونان سے احسان اللہ خان اور بیلجیئم سے عظیم ڈار و دیگر نے شرکت کی.جبکہ اگست کے مہینے میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے بین الاقوامی آن لائن سیمینار منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے اہم شخصیات اور صحافی شرکت کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں