Approval of increase in price of electricity by 9 rupees 89 paise per unit 143

بجلی کی قیمت میں 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

سٹاف رپورٹ ( تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی )

نیشنل الیکٹر ک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک میں بجلی کی قیمتوں میں 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی.
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ سی پی پی اے نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 9روپے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی.
سی پی پی اے نے کہا کہ گزشتہ ماہ 13 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی، پیدا شدہ بجلی کی لاگت 213 ارب روپے رہی، فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 36 روپے 20 پیسے، کوئلہ 20روپے 80 پیسے، مقامی گیس 8 روپے92 پیسے، ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 28 روپے 38 پیسے فی یونٹ رہی۔
درخواست میں کہا گیا کہ ایران سے 19 روپے 57 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی اور 42 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہو گئی.
نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد ہو گا۔ اس کے نتیجے میں بجلی کے صارفین پر ایک ماہ میں100 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا.
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کراچی کے شہریوں کے علاوہ تمام صارفین پر ہو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں