It is not the people who insult the judiciary, but controversial court decisions, Vice President of Pakistan Muslim League (N) Maryam Nawaz 147

عدلیہ کی توہین عوام نہیں بلکہ متنازعہ عدالتی فیصلے کرتے ہیں ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز

سٹاف رپورٹ ( تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی )

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے کی توہین عوام نہیں بلکہ ادارے کے اندر سے کی جاتی ہے ، عدلیہ کی توہین عوام نہیں بلکہ متنازعہ عدالتی فیصلے کرتے ہیں.
مریم نواز نے کہا کہ ٹرسٹی وزیر اعلیٰ سمیت یہ منفرد آئیڈیاز کہاں سے آتے ہیں ، کبھی سنا ہے عبوری وزیر اعلیٰ ہو ؟، حمزہ جب سے وزیر اعلیٰ بنا تب سے اسے کام نہیں کرنے دیا گیا، وہ پارلیمنٹ سے کورٹ اور کورٹ سے پارلیمنٹ جا رہا ہے ، یہ کہاں کا انصاف ہے.
مریم نواز نے کہا کہ پارٹی کا ہیڈ دیکھ کر آئین کی تشریح بدل جاتی ہے ، اپنے ہی کئے گئے فیصلے بدل جاتے ہیں ، پارٹی کا ہیڈ اگر نواز شریف ہے تو اقامہ جیسے فیصلے پر انہیں صدارت سے ہٹا دیا گیا ۔ چودھری شجاعت جب بطور پارٹی صدر کوئی حکم دیتے ہیں تو پارٹی صدر کے احکامات پر عمل نہیں ہوتا ، عمران خان جب بطور پارٹی چیئرمین حکم دیتے ہیں تو وہ معتبر ٹھہرتا ہے ، چودھری شجاعت کی مرتبہ پارلیمانی لیڈر معتبر ہوتا ہے ، عمران خان کی مرتبہ آئین کی تشریح اور حلیہ بدل جاتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں