سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 2 بہنوں سمیت 4 لڑکیاں ڈوب گئیں، جن میں سے صرف ایک کو ہی زندہ بچایا جاسکا.
اٹک کے علاقے ملاں منصور کے مقام پر خیبرپختونخوا سے آئی فیملی دریائے سندھ نہا رہی تھی کہ اس دوران 4 لڑکیاں دریا میں ڈوب گئیں،رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے ریسکیو حکام کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا تو غوطہ خوروں نے 18 سالہ صاحبہ ولد سلیمان نامی لڑکی کو زندہ بچا لیا،جبکہ 2گھنٹے تک ریسکیو آپریشن کر کے باقی کی ڈوبنے والی 3 لڑکیوں کی لاشیں نکال لی گئیں جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کیاگیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا،حکام کے مطابق چاروں لڑکیوں کا تعلق صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے پارہ چنار سے ہے.