Security Center of Union Council of Lahore 48 Maripora Ravi Road where there is no UPS facility at the time of load shedding of electricity 187

لاہور کی یونین کونسل 48 مرضی پورہ راوی روڈ کےحفاظتی مرکز جہاں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے وقت (UPS)کی کوئی سہولت نہیں اسے انتظامیہ کی غفلت کہیں یا عوامی نمائندوں کی بے

لاہور (ایچ ایم فیاض) (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

لاہور کی یونین کونسل 48 مرضی پورہ راوی روڈ کےحفاظتی مرکز جہاں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے وقت (UPS)کی کوئی سہولت نہیں اسے انتظامیہ کی غفلت کہیں یا عوامی نمائندوں کی بے حسی کیونکہ پیچھلے ایک سال سے مرضی پورہ راوی روڈ یونین کونسل اڑتالیس کے حفاظتی مرکز پر لگا ہوا UPS غائب کس نے کیا کون لے گیا کوئی نہیں جانتا گرمی اور حبس کے موسم میں حفاظتی مرکز پر بچوں کو ٹیکہ لگوانے کے لیے آنے والی خواتین سمیت آفس کا عملہ بھی لوڈشنگ کے وقت گرمی اور حبس کے عزاب سے محفوظ نہیں یونین کونسل آفس میں آئے شہریوں نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ یونین کونسل کا عملہ پیدائشی پرچی ،ڈیتھ سرٹیفکیٹس یا پھر نکاح رجسٹریشن کی سرکاری فیس کے علاؤہ منہ مانگے پیسے اس بنا پر شہریوں سے لیتا ہے کہآفس کے اخراجات پورے نہیں ہوتے یوں محسوس ہوتا ہے کہ یونین کونسل اڑتالیس سرکاری مرکزی نہیں بلکہ کوئی خیراتی ادراہ ہے لاہور شہر کی یونین کونسل کا اگر یہ حال ہے تو پنجاب کے دیہی علاقوں کی یونین کونسلز کی کیا صورتحال ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں