میں ترکی میں معاہدوں پر دستخط کر رہا ہوں جبکہ عمران نیازی ملک کیخلاف دھمکیاں دے رہے ہیں ، وزیر اعظم شہباز شریف 175

پنجاب میں ضمنی انتخابات، وزیراعظم نے ووٹرز کیلئے پیغام جاری کردیا.

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیر اعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ ووٹ ڈالتے ہوئے عمران نیازی حکومت کی کرپشن ، نا اہلی ، تباہی کے بارے ضرور سوچیں.سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے اپنے ووٹ میں اظہار کرنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں پاکستان اپنی منزل سے دور ہو گیا.


وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب کو بد ترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا ، عوام کو مفت ادویات اور طلبہ کو وظائف سے محروم کیا گیا سرکاری نوکریوں اور تبادلوں کی خرید و فروخت کھلے عام کی گئی پنجاب کی جو حالت کی گئی وہ پنجاب کے لوگوں کی توہین سے کم نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں