یکم جنوری 2016 سے جرمنی میں مقیم تارکین وطن کو مشروط مستقل رہائشی ویزے جاری کرنے کا اعلان 189

یکم جنوری 2016 سے جرمنی میں مقیم تارکین وطن کو مشروط مستقل رہائشی ویزے جاری کرنے کا اعلان

رپورٹ جرمنی برلن مطیع اللہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جرمنی کے اتحادی حکومت نے اپنے وعدے کی تکمیل شروع کردی ,
یکم جنوری 2016 سے جرمنی میں مقیم تارکین وطن کو مشروط مستقل رہائشی ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا جرائم پیشہ، اپنی شناخت چھپانے غلط معلومات فراہم کرنے والے اور دیگر جرائم میں ملوث افراد سے سختی سےنمٹے اور ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا معاشرے میں ضم شدہ، کام کرنے والے اور مختلف شعبہ جات میں پڑھنےوالوں کو بھی رعائت دینے کا فیصلہ کیا گیا.
گزشتہ سال جرمنی کے وفاقی اتحادی حکومت نے حکومت سازی سے قبل تینوں سیاسی جماعتوں نے تارکین وطن کی رہائشی اجازت نامے، ڈویل نشنلٹی سمیت دیگر امور پر اتفاق کرتے ہوئے اتحاد قائم کیا تھا.
جس کے لیے گزشتہ سال سے قانونی مشاورت سمیت دیگر امور پر غوروفکر جاری تھی، گزشتہ روز اتحادی حکومت SPD، Greens اور FDP نے امیگریشن قوانین میں اصلاحات پیش کرتے ہوئے قانونی سازی کا اعلان کردیا یکم جنوری 2016 سے جرمنی میں مقیم تارکین وطن کو رہائشی اجازت نامے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو افراد یکم جنوری 2021 تک جرمنی میں میقم رہے ،کسی جرائم میں ملوث قرار نہ دیا گیا ھو اور ان کہ شناخت واضح ھو ان کو جرمنی میں قانونی طور رہنے کے لیے اجازت نامہ جاری کیا جائےگا جس کے لیے چند شرائط بھی واضح کئے گئے جس میں معاشرے ضم ھونا، جرمن زبان پر عبور، کام کرنے والے اور تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے سمیت دیگر شرائط رکھے گئے واضح رہے کہ یکم جنوری 2016 سے 31 دسمبر 2021 تک جرمی میں تارکین کی تعداد 242000 دو لاکھ بیالیس ہزار تھی تاہم ان میں 136000 ایک لاکھ چھتیس ہزار افراد پانچ سال سے زائد عرصے سے جرمنی میں قیام پزیر تھے.
مزکورہ پالیسی کی مخالفت کرنے والوں نے تنقید شروع کردی ھے جبکہ اتحادی حکومت نے پالیسی کو فوری طور پر نافذعمل کرانے کی ہدایت جاری کردی ہیں جبکہ اس قانون میں انے والوں کے لیے ایمیگریشن حکام نے مختلف ریاستوں میں اگاہی شروع کرنے کا اعلان کیا ھے، اس نئے پالیسی میں 10 ہزار سے زائد پاکستانی میں مستفید ھونگے جبکہ جرمنی غیرقانونی تارکین میں پاکستانی 14 ویں نمبر پرموجود ھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں