سٹاف رپورٹ : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
خادم جمعیتہ اور ہر دلعزیز شخصیت سالار جاویداللہ مایار کی کچکوٹ اسدخان سورانی میں الفارس ہاوس آمد ، اس موقع پر انہوں نے جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور جمعیت سعودیہ کے روح رواں قاری محمد الیاس سے خصوصی ملاقات کی اور انکو زیارت حرمین الشرفین و عمرہ ادائیگی پر اسپشل مبارکباد پیش کی ۔ علاوہ ازیں جے یو آئی کے دونوں رہنماوں کے مابین یہ طویل ملاقات جمعیتہ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ، پارٹی امور ، ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے مفید تجاویز سمیت دیگر اہم امور پر مبنی تھی اور یہ ملاقات انتہائی کامیاب اور سود مند رہی ، اس موقع پر قاری محمد الیاس نے مزید کہا کہ انشاءاللہ یہ امتخان کے دن جلد ختم ہوکر عوام کیلئے خوشخبری کے دن قریب آرہے ہیں کیونکہ عمران نیازی نے ملک کو سنگین بخرانوں سے دوچار کرکے پوری قوم کو امتخان میں ڈالا تھا ، الحمدللہ جے یو آئی کے وفاقی وزراء اپنی خداداد صلاحیتوں کی بابرکت سے اپنے اتحادیوں سمیت اس مشکل کی امتخان میں ضرور سرخرو ہونگے نیز ابتک کی کارکردگی پارلیمانی تاریخ میں دوسروں کیلئے مشعل راہ کا کام دیگی ۔ خصوصاً ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی ، وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی چند ماہ کی کارکردگی پی ٹی آئی حکومت کی سالوں حکمرانی پر بھاری ہے ، انشاءاللہ انہی کی بدولت پاکستان جلد ہی بحرانوں سے نکل کر ایک خوشحال ملک بن جائیگا اور ملک میں ترقی کا نیا سفر جاری ہوگا اور اسی بناء پر اللہ کے فضل و کرم سے آئندہ حکومت جے یو آئی کی ہوگی