Eid-ul-Adha in Saudi Arabia and other Gulf countries will be on Saturday, July 9, 2023 and Eid-ul-Adha in Pakistan on Sunday, July 10. 150

سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ 9 جولائی 2023 بروز ہفتے اور پاکستان میں عید الاضحیٰ اتوار 10 کو ہو گی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

عرب میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر سرکاری کمیٹی اور شہریوں نے ذوالحج 1443 ہجری کے چاند کو تلاش کیا، سرکاری کمیٹی میں ماہرین بھی شامل تھے.
بعد ازاں سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہادتیں موصول ہونے اور ان کی تصدیق کے بعد عیدالاضحیٰ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
اعلان کے مطابق مملکت میں یکم ذوالحجۃ 1443 ہجری کا آغاز تیس جون سے ہوگا، اس حساب سے حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 8 جولائی بروز جمعہ جبکہ عیدالاضحیٰ 9 جولائی 2023 بروز ہفتے کو منائی جائے گی.
سعودی حکومت نے حج کی مناسبت سے مملکت میں سرکاری و نجی اداروں میں 8 ذوالحجۃ سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے.
کراچی پاکستان میں اجلاس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے کی، جس میں کمیٹی اراکین، معاونت کے لیے تکنیکی ماہرین ، محکمہ موسمیات کے حکام سمیت دیگر بھی شریک تھے۔
ملک بھر کے کسی بھی حصے سے مرکزی اور زونل کمیٹیوں کو چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں موصول نہ ہوئیں، مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے پریس کانفرنس کر کے چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
مولانا عبدالخبیر نے بتایا کہ ملک بھر میں کہیں چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہذا کل تیس ذالقعدہ ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ اتوار 10 جولائی کو ہوگی۔
مرکزی اجلاس میں وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات، اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک تھے۔
قبل ازیں سیکرٹری رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی نے پیش گوئی کی تھی کہ ہلال کی رویت صرف اُس وقت ہوتی ہے جب اُس کی عمر غروبِ آفتاب کے وقت 19 گھنٹوں سے زائد ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں