Lahore High Court adjourns hearing of Hamza Shahbaz's petition against taking oath as Punjab Chief Minister 127

حمزہ شہبازکے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف لینے کیخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ کی سماعت 12 بجے تک ملتوی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہبازکے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف لینے کے فیصلے کیخلا ف درخواست پر سماعت 12بجے تک ملتوی کر دی گئی ، عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو 12بجے ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم دیا ہے.
جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی ، سماعت کے دوران دونوں وکیلوں نے دلائل مکمل کیے عدالت نے کہا کہ معاونت کریں کہ 16اپریل کی صورتحال پر واپس جائیں تو کیا ہوگا،اس صورت میں وہی پریزائڈنگ افسر پولنگ کروائے گاجس نے 16تاریخ کو کی تھی جس پر پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ ہم نے ڈپٹی سپیکر کے ذریعے پولنگ کو بھی چیلنج کیا ہے ، عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن ڈپٹی سپیکر ہی کروائے گا کیونکہ اس پر ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے، پولنگ دوبارہ ہو توبحران سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں