Germany, human rights groups from around the world have begun protesting. 187

جرمنی کے شہر میونخ میں جی سیون کا تین روزہ سربراہی اجلاس شروع ہوتے ہی دنیا بھر سے انسانی حقوق کی تنظیموں نے وہاں پہنچ کر مظاہرے شروع کردیئے ہیں۔

رپورٹ جرمنی، مہوش ظفر : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جرمنی کے شہر میونخ میں جی سیون کا سربراہی اجلاس شروع ہوچکا ہے جس میں امریکی صدر جو ہائیڈن سمیت گروپ میں شامل ساتوں ممالک کے سربراہان/راہنما اجلاس میں شرکت کے لئے جرمنی پہنچ چکے ہیں ۔
بھارت کی طرف سے نمائندگی کرنے کے لئے وہاں کے وزیراعظم نرندر مودی بھی اس اجلاس میں شریک ہیں۔یہی وجہ ہے کہ میونخ میں بھارتی اقلیتوں نے یہاں جرمنی میں موجود انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ مل کر بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے خلاف عمارت کے باپر جمع ہوکر مظاہرہ کیا۔
مظاہرے میں سکھ ،کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان، خالصتان و کشمیر سمیت دیگر جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین نے بھارتی فوج اور بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں