Chief of Defense Staff of the Italian Armed Forces Admiral Giuseppe Cavo Drago met with Chairman Joint Chiefs of Staff Committee 133

اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل گوئسپے کاوو ڈراگو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور بشمول د فاع اور سیکورٹی خصوصاً دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان امن، دفاع اور سلامتی سے متعلق تمام اہم امور پر ہم آہنگی پر مبنی دیرینہ تعلقات قائم ہیں.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے کہا کہ دفاعی تعاون سمیت متعدد شعبوں میں موجودہ تعلقات کو وسعت دینےکی بہت گنجائش ہے.
اس موقع پر اٹلی کے چیف آف دی ڈیفنس سٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا.
قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل گوئسپے کاوو ڈراگو کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں