رپورٹ جرمنی : مطیع اللہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
تقریب میں علامہ اقبال اور گوئٹے جیسے عظیم شاعروں کی شخصیات پر مختلف مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ تقریب میں مختلف کتابوں کی تقریب رونمائی اور مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان، کینیڈا اور جرمنی کے مخلتف شہروں ادب سے وابستہ شاعروں نے اپنے کالم پیش کئے
ہیومن ویلفیئر ایسوسی ایشن کےصدر سید اقبال حیدر اور نذیر حیسن و فیملی نے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔بیاد اقبال کے سلسلے میں یہ بارہویں تقریب تھی ہر سال کی طرح تقریب میں دنیا بھر سےمختلف شاعروں کو مدعو کیاجاتا ھے
تقریب میں کینیڈا سے مختلف کتابوں کے مصنف ڈاکٹر تقی عابدی، پروفیسر ڈاکٹر اسلم سید، ہائیڈل برگ شہر کے رکن پارلیمنٹ وسیم بٹ، ہیمبرگ سے طاہرہ رباب ،حسنین بخاری۔فیصل کمال حیدری۔ڈاکٹر تقی عابدی نے اپنے اشعار سنائے۔یاد رہے یہ محفل مشاعرہ ہائیڈل برگ کے وسط سے گزرتے ہوئے دریائے نیکر اسی کنارے پر ہوئی جہاں شاعر مشرق علامہ اقبال اکثر بیٹھ کر شاعری فرماتے تھے۔اسی جگہ بیٹھ کر آپ نے فارسی شاعری کی جو آج ایرانی یونیورسٹیوں کے نصاب کا حصہ ہے۔تقریب کے دوران روحیل مرزا۔طاہرہ رباب اور خطیب اکبر مرزا محمد اطہر کی کتابوں کی رونمائی بھی کی گئی۔