Job Awareness Session for Engineering and Technical Professional 470

سفارت خانہ پاکستان ریاض اور QSAP کے تعاون سے سعودی عرب میں انجینئرنگ اور تکنیکی پیشہ ورانہ ملازمت کے لیے جاب آگاہی سیشن کیا گیا.

رپورٹ : شاہین جاوید ریاض سعودی عرب (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سفارت خانہ پاکستان ریاض اورQSAP کے تعاون سے سعودی عرب میں انجینئرنگ اور تکنیکی پیشہ ورانہ ملازمت کے لیے جاب آگاہی سیشن کیا گیا.
آن لائن ویب نار کے سپیکر ویلفیر اتاشی سہیل بابر وڑائچ، لئیق حسن، راشد شفقت اور محمد تنویر تھے۔ سب نے سعودی عرب میں انجینئرنگ اور تکنیکی پیشہ ورانہ ملازمت کے لیے جاب آگاہی پر بات کی اور بتایا کہ کس طرح سے انجینئرنگ شعبہ میں مزید بہتری لا کر پاکستانیوں کو مزید زیادہ سے زیادہ جاب کے مواقع مل سکتے ہیں اور وہ کییسے اس کو مزید بہتر انداز میں آگے کام کر سکتے ہیں.
ویلفیر اتاشی سہیل بابر وڑائچ نے کہا کہ یہ ویبینار سعودی عرب میں پہلی دفع انعقاد کیا گیا، اس کا مقصد سعودی عرب میں انجینئرنگ اور تکنیکی ملازمتوں کے لیے مزید مواقع اور بہتری لانا ہے اور آگے بھی پاکستان کی ترقی کے لیے مزید ایسے سیمینار اورویبینار کرتے رہیں گے.یہ سیمینار کنسٹرکشن انجینرنگ کےحوالے سے تھا اور آگے ایسا سلسلہ چلتا رہے گے اور ہر انڈسٹری ہوٹل مینجمنٹ،آئی ٹی انڈسٹری ، میڈیکل کے حوالے سے بھی ایسے سیمینار منقعد کیے جائیں گے.
ہزاروں لوگ اس سیمینار سے مستفید ہوے ہیں اور کمیونٹی نے اس مقصد کو سراہا اور اس جیسے مزید سیمینار اور سرگرمیاں ہوتی رہیں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں