وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فاٹف کے اعلان کا خیر مقدم، قوم کو مبارک 220

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فاٹف کے اعلان کا خیر مقدم، قوم کو مبارک

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

الحمدللہ، ‘وائٹ لسٹ’ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے.تمام حکومتی اداروں، شخصیات اور متعلقہ ٹیم کو مبارک دیتا ہوں، آپ سب کی کاوشیں رنگ لائی ہیں.
وزیر مملکت حناربانی کھر اور وزارت خارجہ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتا ہوں فاٹف سے متعلق تشکیل کردہ ‘بنیادی سیل’، اس میں شامل فوجی اور سول قیادت اور ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، یہ کریڈٹ انہیں جاتا ہے جو مسلسل اس قومی کاوش کے لئے کام کر رہے تھے
میں پاکستان کی جیت کے لئے کام کرنے والی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،فاٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے.
ان شاءاللہ، ایسی مزید خوش خبریاں آنے والے وقت میں پاکستان کا مقدر بنیں گی ،وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی سے معاشی و اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی
اسی جذبے سے پاکستان کی معاشی بحالی کے لئے بھی کام کر رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں