All Islamic countries jointly boycott Indian products. Khwaja Khalil aka Kala Butt 171

ہم عظمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے پاسباں ہیں پاسباں. تمام اسلامی ممالک مشترکہ طور پر انڈین مصنوعات کا بائیکاٹ کریں. خواجہ خلیل المعروف کالا بٹ.

سیالکوٹ (کامران سلہری ، تازہ اخبار، ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

معروف سیاسی شخصیت رہنما پاکستان مسلم ن سیالکوٹ خواجہ خلیل المعروف کالا بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں اپنی جان، مال اور اولاد سے بھی زیادہ عزیز ہمارے آقا دوجہاں رحمتہ اللعالمین خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ناموس ہے. ہم کسی طور پر اپنے آقا کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے ہم اپنی جانیں لوٹا دیں گے. ہم عظمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے پاسباں ہیں. مودی گورنمنٹ کے ارکان نے جو گستاخی کی ہے اس سزا ان کے وجود کو اس دنیا ختم کرنا ہے. پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک بھارت سے اپنے سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرے اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں