فرح گوگی نےصرف ایک کیس میں 57 ارب روپے کا غبن کیا.وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ 191

فرح گوگی نےصرف ایک کیس میں 57 ارب روپے کا غبن کیا.وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

سٹاف رپورٹ ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ فرح گوگی ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلا ف اربوں روپے کی کرپشن کے ایسے ثبوت موجود ہیں کہ یہ لوگ انکار ہی نہیں کرسکتے.
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ صرف ایک کیس میں ہی فرح گوگی نے 57 ارب روپے کا گھپلہ کروایا اور اسکے نتیجے میں 10ارب روپے بیگز میں وصول کیے۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ادارے انکوائری کررہے ہیں، ایف آئی آر بھی ہوگی ، ریفرنس بھی ہوگا اور ان کے خلاف عدالت بھی جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں