جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک شخص نے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی 171

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک شخص نے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی

رپورٹ جرمنی مہوش ظفر ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اسی جگہ جہاں اب سے چند سال قبل کرسمس کے موقع پر ٹرک لوگوں پر چڑھا دیا گیا تھا وہی آج ایک آدمی نے گاڑی چڑھا دی ہے۔
جس سے ایک شخص موقع پر ہلاک اور کئ زخمی ہوگئے ہیں۔
مرنے والے کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ان کا کہنا ہے کہ 29 سالہ ڈرائیور نے بے قابو ہوتی گاڑی کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے اسے فٹ پاتھ پر چڑھایا۔
سامنے کی گاڑی کو بچاتے ہوئے اس نے اپنی گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھا دی۔1 ہلاک ہوا۔12 زخمی جن میں سے کئ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔پولیس ابھی تحقیقات کررہی ہے۔کہ آیا یہ صرف ایک حادثہ تھا یا واقعی جان بوجھ کرکیا گیا۔
پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی عمر 29 سال تھی ،گاڑی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھی اور پھر ایک دکان میں جا کر لگی.حادثہ اور اسپیڈ کی وجہ سے پیش آیا۔ایک شخص ہلاک ،متعدد زخمی.برلن کا سیاحتی مقام ہے یہ 50 کے زون میں 150 کی اسپیڈ تھی۔ ڈرائیور گرفتارکر لیا گیا اور پولیس نے پورے علاقے کو بند کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں