In the German capital, Berlin, a man drove over people 171

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک شخص نے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی

رپورٹ جرمنی مہوش ظفر ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں عین اسی جگہ آج صبح بے قابو گاڑی فٹ پاتھ پر موجود لوگوں پر چڑھ گئ جہاں اب سے کچھ عرصہ قبل کرسمس کے موقع پر ایک دہشتگردی کے واقعہ میں کئ افراد پو ٹرک چڑھا دیا گیا تھا۔
آج صبح برلن کے سیاحتی مقام کرفسٹر ڈام پر ایک تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر موجود افراد پر چڑھ گئ جس سے وہاں موجود ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
جب کی 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جس میں سے کئ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
جائے وقوعہ پر موجود پولیس چیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ
ابھی ہم یقینی طور پر نہیں کہہ سکتے کہ یہ ایک تیز رفتار بے قابو گاڑی کا اتفاقی حادثہ تھا یا جان بوجھ کر کیا گیا۔
ساٹ
تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر پہلے فٹ پاتھ پر چڑھی اور اس کے بعد دکان کے اندر گھس گئ۔
پولیس، فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری موقع پر پہنچ کو صورتحال کو قابومیں کیا۔
29 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مرنے والے کی عمر 72 سال بتائ جارہی ہے۔
مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
پولیس نے پورے علاقے کو گھیرا ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں