سعودی عرب نے پاکستان سمیت 5 ممالک کے عازمین حج کے لیے "شاہراہِ مکہ اقدام" سہولت متعارف کرادی ہے 226

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 5 ممالک کے عازمین حج کے لیے “شاہراہِ مکہ اقدام” سہولت متعارف کرادی ہے

رپورٹ شاہین جاوید : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی میڈیا کے مطابق کورونا وبا کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد کے پہلے حج کی گہماگہمی عروج پر ہے اس دوران پہلے بیرون ملک پرواز سے عازمین حج سرزمین مقدس پہنچ چکے ہیں.
اس موقع پر سعودی عرب وزارت داخلہ نے خوشخبری سنائی ہے کہ 5 ممالک کے عازمین حج کے لیے ’’روڈ ٹو مکہ‘‘ سہولت کا آغاز ہوگیا ہے۔ ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے.
پاکستان کے علاوہ اس سہولت سے مستفید ہونے والے ممالک میں بنگلادیش، ملائیشیا، مراکش اور انڈونیشیا شامل ہیں۔ یہ سہولت صرف بیرون ملک سے آنے والے عاز مین حج کے لیے مختص ہوتی ہے.
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ روڈ ٹو مکہ کی سہولت کے حامل ممالک کے عازمین حج کو ان کے ممالک میں ہی امیگریشن کی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں جس سے حاجیوں کو کافی سہولت اور آسانی ہوتی ہے.
واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث گزشتہ دو سال سے حج کا فریضہ محدود پر پیمانے پر ادا کیا جا رہا تھا اور صرف سعودیہ میں مقیم غیر ملکی ہی حج کرسکتے تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں