Cannabis in color Muhammad Amanatullah 175

رنگ میں بھنگ تحریر : محمد امانت اللہ

رنگ میں بھنگ

تحریر : محمد امانت اللہ

لانگ مارچ سے قبل رانا ثناء اللہ نے کہا تھا میرے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اگر اتحادی اجازت دیں تو ایسا انتظام کروں گا کہ کوئی بندہ اسلام آباد میں داخل نہیں ہو سکے گا

اگر ہو گیا تو میرا نام تبدیل کر دینا۔۔۔۔

آخر وہ کون لوگ تھے اور کس کے کہنے پر آنسو گیس اور ڈنڈے برساتے رہے
چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے رہے، ڈاکٹر یاسمین اور علامہ اقبال کی پوتی کے گھروں میں گھس پر بدمعاشی کرتے رہے
کچھ اس طرح کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئیں جس میں تشدد کرنے والے وردی پہنے ہوئے تھے مگر وہ پولیس کی نہیں تھیں
لوگوں کے دلوں میں سوالات اور ذہنوں میں خدشات جنم لے رہے ہیں
وہ کون لوگ تھے

شیریں مزاری کے ساتھ جو بھی کیا گیا اور عمر ایوب کے ساتھ جو ہوا آخر کون تھا اور کس کے کہنے پر یہ سب کچھ ہوا
جبکہ رانا ثناء نے کہا تھا میرے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں
کوئی تو ھے جو بڑی ہوشیاری سے رنگ میں بھنگ ڈال رہا ھے
اگر یہی حالات چلتے رہے، وہ وقت دور نہیں جب غلط فہمیاں اپنے عروج پر ہوں گیں اور اس وقت ہاتھوں سے نکل جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں