ہالی ووڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ کا سابق شوہر سے 50 ملین دالر ہرجانے کا کیس ختم ہونے کے بعد کیلی فورنیا کے ساحل میں رہنے کا فیصلہ 279

ہالی ووڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ کا سابق شوہر سے 50 ملین دالر ہرجانے کا کیس ختم ہونے کے بعد کیلی فورنیا کے ساحل میں رہنے کا فیصلہ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ہالی ووڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ نے سابق شوہر جونی ڈیپ کی طرف سے دائر کیا جانے والا 50 ملین دالر ہرجانے کا کیس ختم ہونے کے بعد کیلی فورنیا کے ساحل میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہرجانہ کیس میں جونی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے وکلا کی طرف سے دلائل مکمل کرلیے گئے ہیں اور اگلے ہفتے جیوری کی جانب سے اس کا فیصلہ سنائے جانے کی امید ہے۔ کیس ختم ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنی ایک سالہ بیٹی کے ساتھ کیلی فورنیا کے صحرا میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ایمبر ہرڈ کو صحرا میں رہنا پسند ہے کیونکہ یہاں وہ دنیا کی تمام پریشانیوں سے آزاد ہوتی ہیں، اب بھی مقدمے کے بعد وہ اپنے ایک ملین ڈالر مالیت کے گھر میں جا کر رہیں گی اور کئی ہفتوں سے جاری پریشانی کو ختم کرنے کی کوشش کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں