Senator and Jamiat Ulema-e-Islam Amir Qari Muhammad Abdullah of Bannu District 253

سابق سینیٹر و جمعیت علماء اسلام ضلع بنوں کے امیر قاری محمد عبداللہ اور جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی ایک مضبوط اور عالمگیر قوت بن چکی ہے

رپورٹ بنوں عدنان تابش (تازہ اخبار ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سابق سینیٹر و جمعیت علماء اسلام ضلع بنوں کے امیر قاری محمد عبداللہ اور جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی ایک مضبوط اور عالمگیر قوت بن چکی ہے ہمیں ملکی مفاد عزیز ہے اور ہمیشہ اصولوں کی پاسداری کی ہے انشاءاللہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی جبکہ عمران نیازی کی مغرب زدہ تحریک ریت کی دیوار ثابت ہوگی کیونکہ جے یو آئی اب پاکستانی عوام کی پسندیدہ جماعت بن چکی ہے اور یہ وقت کا تقاضا بھی ہے کہ پاکستانی عوام اس مذہبی اور مخلص پارٹی اور قائدین جمعیتہ کی قدر کریں جن سے انکی بہتر مستقبل وابستہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی یوسی نیظم دھرمہ خیل بنوں کے امیر پیر طریقت حاجی حمیداللہ شاہ اور سیکرٹری جنرل مولانا محمد اسرار کی سربراہی میں ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا ۔اس موقع پر ضلعی قائدین نے مزید کہا کہ ہمیں اب لوٹا پوٹا پاکستان ملاہے لہذا ہم اتحادی جماعتوں سمیت اپنے چاروں وفاقی وزراء اور ڈپٹی سپیکر کے ذریعے پورے پاکستان کے چاروں صوبوں میں عوامی ترقیاتی کام کرکے پاکستان کو دوبارہ بلندیوں پر پہنچائیں گے کیونکہ ہم نےپہلے بھی صوبہ خیبر پختونخوا میں ایم ایم اےکی حکومت میں محمد اکرم خان درانی کی وزارت اعلی میں پورے صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا تھا اور انشاءاللہ اگر عوام نے موقع دیا تو دوبارہ بھی صوبے کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ بنوں میں ہم نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ، اے گریڈ ہسپتال ، یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، میڈیکل کالج بنوں ، پشاور ہائیکورٹ بنوں بینچ ، پاسپورٹ آفس ، ریزنگ آف باران ڈیم ، کینسر اینڈ برن ہسپتال اور گھر گھر گیس سپلائی اور کنکشن سمیت دیگر بے شمار ترقیاتی کام سرانجام دئیے جن سے انکار ممکن نہیں ، اسی طرح ہم نے نواز شریف کے ذریعے بنوں انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا بھی اعلان اور آڈر کروایا تھا لیکن پی ٹی آئی حکومت نے بنوں ائیرپورٹ کو انٹرنیشنل کا درجہ دینے کے اعلان کو پس پشت ڈال کر ان کے فنڈز کو روک دیا اور اپنی بغض ، عداوت اور انتقامی سیاست کا ثبوت دیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ ہم عوام کو مزید سہولیات دیکر گھر گھر عوام کو بہتر ریلیف دینگے اور اس طرح مزید عوام کی حکمرانی کو آسانی بنائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں