سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ضلع بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں 5 خواتین اور بچیوں سے ’چائے کی پتی چوری‘ کے الزام میں ’مقامی دکانداروں کی بدسلوکی‘۔ دوپٹے سے باندھ کر برہنہ سر بازار میں کھینچا جاتا رہا۔
صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں مبینہ طور پر خانہ بدوش خواتین کے پتی چوری کرنے کی کوشش کے بعد ان سے بدسلوکی کی شکایت رپورٹ کرنے والوں نے متعلقہ حلقوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.
سوشل میڈیا پر مختلف صارفین نے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں چائے کی پتی کے چوری کے الزام میں دکانداروں نے خواتین کو ہراساں کیا.
واقعے کے 18 گھنٹے بعد پولیس نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے 6 مجرم افراد کو پکڑ لیا۔
بہاولنگر میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک و ہراسگی کا معاملہ، پنجاب پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 6 ملزمان گرفتار کرلیے۔وزیر اعلی پنجاب, آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔خواتین پر تشدد اور ہراسمنٹ پر پنجاب پولیس کی زیرو ٹالرینس پالیسی ہے.