On Friday evening, May 20, 2022, a colorful Eid celebration was organized by Pakistan Community Global 229

جمعہ 20 مئی 2022 کی حسین شام کو پاکستان کمیونٹی گلوبل شعبہٴ خواتین کی جانب سے سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام میں عیدملن کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد

رپورٹ نمیرہ محسن (الدمام سعودی عرب، تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سمندر پار پاکستانیون کے لیے عید ہی وہ موقع ہوتا ہے کہ جس پر وہ اپنے تہوار روایتی انداز میں منا کر اپنے وطن کی یاد یں تازہ کرتے ہیں۔ اسی روایت کو نبھاتے ہوئے صدر شعبہ خواتین نمیرہ محسن نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستانی خواتین کے لیے تقریب کا اہتمام کیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ نمیرہ محسن اور نائب صدر افشاں ملہان نے حمدو نعت کی سعادت حاصل کی۔
خواتین اور بچوں کی دل بستگی کے لیے مختلف مقابلوں ، اشتہا انگیز پکوان اور دل لبھانے والے انعامات کا خاص اہتمام کیا گیا۔ بچوں کے فینسی ڈریس شو اور تقریری مقابلے” میں بڑا ہو کر کیا بنوں گا “ نے اس حسین شام کو گل وگلزار کر دیا۔
خواتین کے مابین بہترین پکوان کا مقابلہ سیما اسلم ، بہترین لباس کا مقابلہ عالیہ، ذنیرہ اور سما نے حاصل کیا۔ عید کی مناسبت سے خواتین کے لیے مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سب نے اپنا اور اپنے پسندیدہ شعرا کا کلام پیش کیا۔” میرا گھر میری جنت” اور” اس رمضان میں نے کیا پایا” موضوعات پر خواتین نے اپنے جذبات اور احساسات کو دلفریب انداز میں بیان کیا۔ پارسل گیم نے سب کو وقتی شاعر، گلوکار اور اداکار بنا ڈالا۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکا ئے محفل کو پاکستان کمیونٹی گلوبل کی طرف سے قیمتی تحائف دئیے گیے۔
پاکستان کمیونٹی گلوبل شعبہٴ خواتین سعودی عرب کی وہ واحد تنظیم ہے جو نہ صرف سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے بلکہ خواتین اور بچوں کی اخلاقی و روحانی تعلیم و تربیت پر بھی کام کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں