case against Shirin Mazari was made in the previous period 146

شیریں مزاری کیخلاف کیس سابقہ دور میں بنا ، انہیں متعدد بار طلب بھی کیا ، محکمہ اینٹی کرپشن

سٹاف رپورٹ ( تازہ اخبار ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری اور رہائی کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن کا رد عمل آگیا جس میں محکمے نے کہا کہ شیریں مزاری کیخلاف کیس سابقہ دور میں بنا ، انہیں متعدد بار طلب بھی کیا گیا مگر وہ نہ آئیں.
محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا ، کیس ختم نہیں ہوا ، شیریں مزاری سے قانون کے مطابق تحقیقات ہونگی ، انہیں ماضی میں متعدد بار طلب کیا گیا مگر وہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ، شیری مزاری پر خود پر عائد الزامات کا جواب دینا ہو گا.
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے گزشتہ روز شیریں مزاری کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں