Elite Club Saudi Arabia hosted a colorful event 388

الیٹ کلب سعودی عرب کی جانب سے کلب کی نویں سالانہ تقریبات کے حوالے سے 20 مئی 2022 کو رنگارنگ محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں نے کثّیر تعداد میں شرکت کی

رپورٹ جویریہ اسد : ( الدمام سعودی عرب، تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
‎الیٹ کلب سعودی عرب ایک سماجی، فلاحی، ادبی اور کمیونٹی تنظیم ہے جو الخوبر، سعودی عرب میں 2013 سے مشرقی ریجن سعودی عرب میں مختلف کمیونٹیز کے لئے خدمات انجام دے رہی ہے۔
‎کلب کی نویں سالگرہ کے موقع پر کلب کی بانی جویریہ اسد نےکہا کہ الیٹ کلب سعودی عرب نے خواتین اور بچوں کو ایک معیاری پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں انھوں نے اپنی سماجی، کاروباری ، تعلیمی اور معاشرتی صلاحیتوں کو بہتر بنایا۔ الیٹ کلب کے جاری کردہ تمام پروگرامز نہایت مفید اور معلوماتی ہیں۔
‎کلب کی میمبرز سعدیہ تجمل،صبا ادریس، زہرہ زاہد ،شازیہ علی ،روبینہ شاہین اور دیگر مقررین نے کہا کہ سعودی عرب میں الیٹ کلب بچوں اور خواتین کے لئے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے اور کلب کی تمام سرگرمیاں کمیونٹی کو ایک مثّبت اور تعمیری ماحول فراہم کر رہی ہیں۔
‎سالگرہ کی تقریب میں الخبر کے مقامی ہوٹل کو دیدہ زیب سجاوٹ سے سجایا گیااور حاضرین محفل کے لئے مختلف دلچسپ سرگرمیاں رکھی گئیں۔ کڈز کلب کارڈینیٹر فیض علی حسن نے بچوں سے مدرز ڈے کے حوالے سے خوب صورت کارڈز بنواۓ۔ کلب کی میمبرز سمیرا ہارون اور حنا عمران نے طنزومزاح سے بھرپور خاکہ پیش کیا جس کا عنوان سیاسی مٹر گشتیاں تھا۔ تقریب کا سب سے پسندیدہ سیگمنٹ برین اینڈ بیوٹی مقابلہ تھا جس کی فاتح غزل اسامہ قرار پائیں۔ کلب میمبرز سعدیہ تجمل ، صبا ادریس،شفق عمران، نازش الیاس ،ایمن آفاق اور نیلوفر فاروقی کی جانب سے تحائف دئے گئے۔
‎جویریہ اسد نے کلب کی سینیئر میمبرز کو خصوصی اعزازی میڈل اور سرٹیفکیٹز دئیے اور ان کی کلب کے لئے کی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں ثّنا عمر کی جانب سے بناۓ گۓلذیذ کیک کو کاٹ کر سالگرہ کی تقریب کو مزید خوب صورت بنایا گیا۔ تمام حاظرین نے کلب کی کوششوں اور خدمات کو سراہا اور حوصلہ افزائ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں