رپورٹ ( تازہ اخبار ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان تحریک انصاف نے لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم کو عمران خان کا سیکیورٹی انچارج تعینات کردیاہے.
پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے پارٹی چیئرمین کے سیکیورٹی انچارج کی تعیناتی کی اطلاع دی گئی ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کے سیکیورٹی انچارج لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم سابق ایس ایس جی کمانڈو ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے جان کو خطرے کے بیان کے بعد حکومت نے اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی بھی پیشکش کی ہے جب کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز ہی عمران خان کو چیف سکیورٹی آفیسر فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی.
197