Ambassador of Pakistan to Saudi Arabia Amir Khurram Rathore 196

سفیر پاکستان سعودی عرب امیرخرم راٹھور کا ویلفیئر اتاشی سہیل بابر کے ہمراہ ریاض میٹرو لیبر کیمپ کا دورہ

رپورٹ الریاض (شاہین جاوید ، تازہ اخبار، ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سفیر پاکستان نے پاکستانی لیبر کے مسائل سنے اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوانے پرزور دیا ۔کیمپ کی انتظامیہ نے سفیر صاحب اور ویلفیئر اتاشی صاحب کوکیمپ میں میسر سہولیات کا دورہ کرایا۔ سفیر صاحب نے بہترین سہولیات پر کیمپ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہےBACS چار بڑی کمپنیوں کا کنسورشیم ہے، جس میں بیکٹل،سی سی سی، الموبانی، اور سیمنز شامل ہیں ۔ یہ چاروں کمپنیاں ریاض میٹرو پروجیکٹ کی لائن ون اور ٹو پر کام کر رہی ہیں ۔ اس لیبر کیمپ میں پاکستانیوں کی سب سے بڑی تعداد موجود ہے ۔ سفیر پاکستان نے پاکستانی ورکرز کو سعودی قوانین کی پاسداری پر زور دیا اور اپنی رقوم صرف بینکنگ چینل کے ذریعے بھیجنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر انہیں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی خصوصیات کے بارے میں بھی پاکستانی ورکرز کو بتایا۔ وزٹ کے اختتام پر سفیر پاکستان ورکرز میں گھل مل گئے، ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور کیمپ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں