Punjab government has made high level appointments 200

پنجاب حکومت نے محکمہ پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کردیے

رپورٹ لاہور : (ایچ ایم فیاض ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پنجاب حکومت نے چھ اعلیٰ پولیس افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیے.پولیس سروس گریڈ 20 کے آفیسر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر محمد عابد خان کو تبدیل کرکے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) گوجرانوالہ، ان کے پیش رو ڈی آئی جی عمران احمر کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد غلام مبشر میکن کو بھی تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ اے آئی جی ٹریننگ پنجاب پولیس سید علی ناصر رضوی کو تبدیل کر کے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد تعینات کیا کر دیا گیا ہے۔ چیف کوآرڈی نیٹر فار لا اینڈ آرڈر اینڈ سیکیورٹی وزیر اعلی سیکرٹریٹ اختر فاروق اور سٹاف آفیسر ٹو وزیر اعلی پنجاب رانا عمر فاروق کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، دونوں کو محکمہ پولیس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں