سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ملاقات میں نیسلے پاکستان نے افغانستان میں سیلاب زدگان کیلئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایات پر امدادی اشیاء پہنچانے کے اقدام پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا.اسکے علاوہ نیسلے واٹرکی طرف سے حکومتِ پاکستان کے اس احسن اقدام میں اپنا حصہ ملاتے ہوئے 60 ہزار لیٹر پینے کا پانی افغانستان میں حالیہ سیلاب کے پیش نظر متاثرین کیلئے عطیہ کیا گیا۔
عطیہ شدہ پینے کا صاف پانی سیلاب زدگان کو موذی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرے گا.
*وزیراعظم شہباز شریف نے نیسلے کی طرف سے یہ فلاحی کام قابل تحسین قرار دیا۔