بجلی کی اچانک لوڈ شیڈنگ سے دو بہنوں کی اندھیرے میں غلط دلہوں سے شادی ہوگئی 244

بجلی کی اچانک لوڈ شیڈنگ سے دو بہنوں کی اندھیرے میں غلط دلہوں سے شادی ہوگئی

رپورٹ(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بجلی کی اچانک لوڈ شیڈنگ سے دو بہنوں کی اندھیرے میں غلط دلہوں سے شادی ہوگئی.
دونوں دلہنیں جب اپنے اپنے دلہا کے ساتھ گھر پہنچی تو غلطی کا اندازہ ہوا، جس پر خاندانوں کے درمیان کافی تکرار بھی ہوئی لیکن بعد میں معاملات طے کر لیے گئے۔واقعے کے اگلے روز، دلہا اور دلہن کو دوبارہ شادی کی رسومات ادا کرنی پڑی.
تفصیلات کے مطابق رمیش لال نامی شخص کی دو بیٹیوں نکیتا اور کرشما کی ڈنگوارا بھولا اور گنیش نامی لڑکوں سے شادی ہوئی، دونوں لڑکوں کا تعلق الگ الگ خاندان سے تھا۔شادی کی تقریب کے دوران دلہنوں کے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے لیکن دونوں کے کپڑے ایک جیسے تھے، جس وجہ سے شادی کی رسومات کے دوران غلطی کا احساس کسی کو نہ ہوسکا جبکہ پنڈت بھی تقریب کے دوران بے خبر رہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں