رپورٹ(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراچ چیمہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کابینہ ڈویژن کے غیر آئینی نوٹیفکیشن کو مسترد کرتاہوں.
تفصیلات کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کا کہناتھا کہ صدر پاکستان نے وزیراعظم کی سمری مسترد کی ، سمری مسترد ہونے کے باوجود نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے.
یاد رہے کہ کابینہ ڈویژن نے گورنر پنجاب عمر سرفراز کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، عمر سرفراز چیمہ کو گورنر کے عہدے سے ہٹانے کے بعد اب سپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔دوسری جانب نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر نہیں رہے ، ان کو سکیورٹی نہیں دی جا رہی ، اگر عمر سرفراز چیمہ گورنر ہاو¿س آئے تو انہیں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا.دوسری جانب اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ گورنر پنجاب کو کابینہ ڈویڑن ہٹا سکتی ہے ، قانون نے کابینہ ڈویڑن کو گورنر کو ہٹانے کا اختیار دیا ہے۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ وزیراعظم نے متعدد بار صدر کو گورنر کوہٹانےکالکھا تھا۔ ای سی ایل کے رولز میں تبدیلی کے بعد ہزاروں افراد کو ریلیف ملا، نواز شریف سمیت دیگر کی اپیلوں پرقانون کےمطابق کارروائی ہوگی.
181