Eid al-Fitr was celebrated with religious fervor in Germany 146

دنیا بھر کی طرح جرمنی میں بھی عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

رپورٹ : (مہوش ظفر جرمنی، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے بعد سجدہ شکر بجا لاتے ہوئے آج عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔
جرمنی میں رہنے والے مسلمانوں نے بھی آج عید الفطر کی نماز مختلف مقامات پر ادا کی جس میں خواتین اور بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔
مساجد میں نماز عید کے بعد جرمن ،اردو اور انگریزی زباموں میں خطبے دیئے گئے جن میں امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
عید الفطر کے پر مسرت موقع پر جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان ہاوس میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے ایک شاندار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں پاکستان یہاں آباد پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھرپور شرکت کی ،اس موقع پر پریس و سفارتخانے کے عملہ نے پاکستان ہاوس برلن آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہاجبکہ سادہ وپروقار تقریب میں سفیر پاکستان ڈاکٹرمحمد فیصل نے کمیونٹی کے رہنماوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ساری کمیونٹی کو میری طرف سے اور پاکستانی قوم کی طرف سے عید الفطر بہت بہت مبارک ھو ۔ہم میں سے ہر پاکستانی دیار غیر میں اپنے ملک کا سفیر ہے۔ لوگ ہمیں پاکستان کے نام سے جانتے ھے اس موقع پر انہوں نے ملکی حالات پر روشنی ڈالی، بعد ازاں سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل پاکستانی کمیونٹی سے گھل مل گئے پاکستانی طلبہ اور دیگر کمیونٹی کے لوگوں نے سفیر کے ساتھ. سلفیاں بنائی عید الفطر کے پر مسرت موقع پرپاکستان ہاوس آنے والے مہمانوں کے لیے پاکستانی کهانوں سے تواضع کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں