Prime Minister Shahbaz Sharif's first foreign trip since taking over as Prime Minister. 248

منصب وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

سٹاف رپورٹ : ( تازہ اخبار ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیر اعظم شہباز شریف کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم کا پر تپاک استقبال کیا وزیر اعظم شہباز شریف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
ملاقات میں وزیر اعظم دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت کی.
اس موقع پر دونوں دوست ممالک باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کے تین روزہ اعلی سطحی سرکاری دورے پر ہیں۔
وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، نوبزادہ شاہزین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ محمدآصف، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محسن داوڑ اور مولانا طاہر اشرفی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں موجود۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں