Former Foreign Minister and Vice Chairman PTI 198

سابق وزیر خارجہ و وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ سے مستعفی ہونے کے بعد اپنے صاحبزادے مخدوم زادہ زین حسین قریشی کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے

رپورٹ(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی )

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور اہلیان ملتان کی بڑی تعداد نے اپنے محبوب قاید کا پرتپاک خیر مقدم کیا ،وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے قافلے پر کارکنان کی جانب سے گل پاشی ،ہر طرف پاکستان تحریک انصاف کے پرچم لہرا رہے ہیں ،فضا فلک شگاف نعروں سے گونج رہی ہے ،وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی کا قافلہ بابر چوک سے کوٹ رب نواز وہاڑی روڈ ملتان پہنچے گا ۔ جہاں سے یہ ایک بڑی ریلی کی صورت میں مختلف راستوں سے ہوتا ہوا، رات 12 بجے چوک دولت گیٹ پہنچے گا ۔ جہاں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی میڈیا سے گفتگو اور شرکاء سے خطاب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں