Maulana Abdul Razzaq Waso, President of Jamiat Ulema-e-Islam 173

جمعیت علماء اسلام مدینہ منورہ سعودی عرب کے صدر مولانا عبدالرزاق واسو نے کہا ہے کہ رمضان المبارک بخششوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے

مدینہ منورہ : (میاں محمد عظیم ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

جمعیت علماء اسلام مدینہ منورہ سعودی عرب کے صدر مولانا عبدالرزاق واسو نے کہا ہے کہ رمضان المبارک بخششوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں مسلمان اللہ کے حضور توبہ و استغفار کرکے اپنی میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں نیز یہ نیکیوں کا سیزن ہے اور اللہ تعالی کی رحمت ہر وقت انسان کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اسی طرع پاکستان کا مقدر قرآن و سنت کا نظام ہے ، پاکستان میں حالیہ نظام اور سیٹ اپ قائد جمعیتہ مولانا فضل الرحمن کی کوشش ، محنت اور قائدانہ صلاحیتوں کی مرہون منت ہے جو جمہوریت کی فتح اور عوام کیلئے نیک شگون ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں واسو ہاوس مدینہ میں جماعتی قائدین کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کے دوران کیا ۔ جس کے مہمان خصوصی جے یو آئی چارسدہ کے رہنماء اور نومنتخب مئیر مفتی عبدالروف شاکر اور سعودیہ عرب جمعیت کے مرکزی فنانس سیکرٹری انجنئیر حاجی سجاد خان تھے ۔ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے مدینہ کے امیر مولانا عبدالرزاق واسو نے مزید کہاکہ رمضان میں اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے ، مسلمان معاشرے کے کمزور ترین اور غریب طبقہ کو رمضان اور عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک کرتے ہیں آج مقبوضہ کشمیر ، فلسطین ، برما ، افغانستان اور عراق سمیت دیگر اسلامی ممالک انتہائی مشکلات کا شکار ہیں لہذا ان مظلوم عوام کی فکر کرنی چاہیے اور خصوصی دعاوں میں مظلوم فلسطینی اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کیلئے یاد رکھنا چاہیے نیز جے یو آئی اپنے مظلوم بھائیوں کو یقین دلاتی ہے کہ دنیا بھر کے مظلوم عوام کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور انکو آزادی کی منزل تک پہنچاکر ہی دم لیں گے آخر میں انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ جماعتی محنت کے ساتھ ساتھ ذکر و اذکار اور دعاوں پر خوب توجہ دیں کیونکہ دین سے دوری کیوجہ سے قومیں تباہ و برباد ہوگئیں جبکہ اسلامی تعلیمات و احکامات پر عمل کرنے میں سراسر کامیابی ہے ۔ انہوں نے بعد میں مولانافضل الرحمن کی حفاظت اور درازئی عمر ، پاکستان کی سلامتی و استحکام اور موجودہ حکومت کی کامیابی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں