Sialkot police's best step for traffic police 198

سیالکوٹ پویس کا ٹریفک پولیس کے لیے احسن قدم۔ دھوپ سے بچاؤ کے لیے وارڈن میں چھتریاں تقسیم ۔

سیالکوٹ کامران سلہری (کوٹلی لوہاراں نامہ نگار کے مطابق)

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ڈی ایس پی ٹریفک محمد صابر چٹھہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سیالکوٹ میں سیالکوٹ شہر کی مختلف شاہراہوں و چوراہوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے مامور ٹریفک سٹاف کو دھوپ اور گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لیے چھتریاں اور اہم پوائنٹس پر جدید سولر فین لگے ڈیوٹی کیبن فراہم کر دیے ہیں تا کہ ٹریفک عملہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کر کے عوام الناس کے لیے آسانیاں پیدا کرسکے ۔
انہوں نے ٹریفک سٹاف کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ رمضان المبارک کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں تاکہ عوام الناس کو گرمی اور روزہ کی حالت میں ٹریفک جام کی اذیت سے دو چار نہ ہونا پڑے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں