Opponents of Khan Akhtar Khan Kanjo talk to media 186

خان اختر خان کانجو کے خلاف مخالفین کی سوشل میڈیا پر تحریک انصاف چھوڑنے کے حوالے سے وائرل پروپیگنڈا پر میڈیا سے گفتگو

(رپورٹ۔عمردراز جوئیہ ۔نمائندہ خصوصی پاک نیوز پوائنٹ۔کہروڑپکالودھراں )
گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر مخالفین کی جانب سے مختلف افواہیں وائرل کی جا رہی ہے کہ خان اختر خان کانجو صاحب پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ رہے ہیں یا کہہ چکے ہیں۔ اس حوالے سے آج خان اختر خان کانجو نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو چھوڑنے کے حوالے سے میرے خلاف مخالفین پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ میں پروپیگنڈا کرنے والوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ خان اختر خان کانجو اپنے قائد کپتان عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہم انشاء اللہ بہت جلد آنے والے الیکشن میں حلقہ این اے 160 سے بھاری اکثریت سے مخالفین کو مات دے کر کامیاب ہوں گے۔ اسی طرح انشاء اللہ ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائیں گے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خان عمر خان کانجو نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان اختر خان کانجو عمران خان کے سچے سپاہی ہیں ہر مشکل وقت میں عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بیرون ممالک سے عوام جس طرح پاکستان تحریک انصاف کے حق میں باہر نکل رہی ہے اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ٹرینڈ بنا ہوا ہے انشاء اللہ جلد الیکشن ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں انشاء اللہ دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنانے میں کامیاب ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں