PTI workers took to the streets in various German 198

پوری دنیا کی طرح جرمنی والے بھی خان سے یکجہتی کے لئے تیار امریکہ ،آسٹریلیا، برطانیہ فرانس و پاکستان کے بعد جرمنی والے بھی خان کے ساتھ

رپورٹ مہوش ظفر (تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

پاکستان کے بدلتے ہوئے سیاسی حالات اور اچانک سے پی ٹی آئی حکومت ختم کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنان جرمنی کے بھی مختلف شہروں میں سٹرکوں پر نکل آئے۔اور اپنے غم و غصے کے اظہار کے لئے فرینکفرٹ کے بعد دارالحکومت برلن میں بھی عمران خان اور پاکستان سے محبت کرنے والوں نے باہر نکل کر احتجاج کیا.
برلن میں موجود خان کے چاہنے والوں نے یہاں کے ایک مشہور مقام پر جمع ہوکر خان اور پاک وطن سے اپنی بے لوث محبت کا اظہار کیا۔
شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی اور پی ٹی آئ کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔احتجاج میں سخت سردی اور روزے کے باوجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں خواتین،بچے بزرگ سب شامل تھے۔
احتجاج میں سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید مخدوم طارق محمود الحسن نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور شرکاء کو عمران خان کا پیغام دیا۔
انھوں نے اپنی مختصر سی تقریر میں کہا کہ آج کل میں یورپ کے دورے پر ہوں اور یہاں موجود اپنے سمندر پار پاکستانیوں سے مل کر انھیں خود عمران خان کا پیغام پہنچا رہا ہوں کہ اورسیز پاکستانی ہمارا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں اور اس دورے کے لئے بھی مجھے عمران خان نے خاص ہدایت کی تھی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور ہم اس ہارس ٹریڈنگ کے نتیجے میں بننے والی حکومت کو نامنظور کرتے ہیں۔
وہاں موجود اورسیز پاکستانیوں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا ہے آج ہم یہاں صرف اور صرف اپنے ملک پاکستان کی محبت میں جمع ہوئے ہیں۔
ہمارا لیڈر صرف خان ہے۔
آج ہم یہاں بحیثیت محب وطن پاکستانی خان کے ساتھ کھڑے ہیں اپنا حق ادا کرنے کے لئے بطور پاکستانی۔ہر مشکل میں ہم ان کا ساتھ دیں گے کیونکہ وہی ہمارے اصل لیڈر ہیں۔
شرکاء نے چیف جسٹس آف پاکستان کو مخاطب کرکے کہا کہ اب آپ اپنی عدالتیں عام پاکستانی کے لئے کھول کر دیکھیں کہ وہ کیا چاہتی ہے۔
احتجاج میں پاکستان زندہ باد، امپورٹڈ حکومت نامنظور عمران خان زندہ کے بھرپور نعرے لگائے گئے۔
احتجاج کے بعد شرکاء کے لئے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔جسے شرکاء نے خوب انجوائے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں