(سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اتوار کے روز ملک کے کئی شہروں میں ریلیاں نکالیں اور سابق وزیراعظم اور پارٹی چیئرمین عمران خان کے خلاف کامیاب تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں ان کو عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ کی تھی کہ آج ایک ‘آزادی کی جدوجہد’ کے آغاز کا دن ہے اس غلامی سے آزادی کا دن ہے جس سے انہوں نے ‘حکومت کی تبدیلی کو غیر ملکی سازش قرار دیا.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے اپنے حامیوں کو متحرک کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ہمیشہ عوام ہی اپنی خودمختاری اور جمہوریت کی حفاظت کرتے ہیں.
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لوگوں سے عشا کی نماز کے بعد احتجاج کرنے کی اپیل کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کا اس موقع پر بڑی تحریک کی قیادت نہ کرنا ملکی سیاست اور آئین کے ساتھ غداری کے مترادف ہوگا۔
پی ٹی آئی نے بعد میں مختلف احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق پورے ملک میں رات 9:30 بجے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا۔
179